2 اکتوبر، 2017، 3:30 PM

امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 58 افراد ہلاک اور 500 زخمی

امریکی شہر لاس ویگاس میں  فائرنگ سے 58 افراد ہلاک اور 500 زخمی

امریکہ کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک جب کہ 500 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک جب کہ 500 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ امریکی پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اس کا نام اسٹیفن پیڈوک بتایا ہے جس کی عمر 64 سال تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی شہری تھا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ برطانوی میڈیا نے اسٹیفن پیڈوک کی مبینہ تصویر بھی شائع کی ہے۔

News ID 1875680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha